بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’اب کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے کی اجازت نہیں ہوگی‘‘سوشل میڈیا کو بھی ’’پابند‘‘ کرنے کافیصلہ،حکومت نے دھماکہ خیز فیصلہ کرلیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نیا تحقیقاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزارت آئی ٹی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے پر غور کیا گیا اور آئی ٹی حکام نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے کہ اس معاملے پر الگ ایجنسی بنائی جائے،

آن لائن غیر قانونی مواد کو ہٹانے کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔ اس پر وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غیرقانونی مواد ہٹانے کے معاملے پر الگ تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جا رہی ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اپنے ملک کے خلاف بات کرنے کا کسی کو اختیار نہیں، پاکستان میں کوئی طریقہ کار نہیں ہے، دنیا بھر آزادی اظہار کی ایک حد ہے، سوشل میڈیا پر کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، ہمیں کسی نہ کسی جگہ پر لائن ڈرا کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…