لاہور ( نیوزڈیسک) سیشن کورٹ میں گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کیس کی سماعت کی۔ملزم ڈاکٹر عزیز ارحمان نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے کہاکہ ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا، ڈاکٹر عزیز الرحمان پر گردوں کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹ
میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں شہریوں سے گردہ ٹرانسپلامنٹ کرانے کیلئے 40لاکھ روپے فی کیس وصول کرتا تھا، ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان مریض اور گردہ ڈونر کو انڈیا لے کر جاتا تھا، ملزم کے ذریعے انڈیا سے بھی مریض پاکستان گردے فراہم کرتے تھا، ملزم گردہ سکینڈل کیس کے سنگین جرم میں ملوث پایا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت 10دسمبر کیلئے ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام سے مقدمہ کے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔