اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

آصف علی زرداری لندن کے معروف ہوٹل کے بھی مالک نکلے، یہ ہوٹل انہوں نے کتنے میں خریدا؟ زرداری کے فرنٹ مین کے برطانوی خفیہ ایجنسی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کے فرنٹ مین فرحان جونیجو نے برطانوی کرائم ایجنسی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، فرحان جونیجو نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری نے 2014ء میں 25کروڑ پاؤنڈ میں ہوٹل خریدا جو 440 کمروں اور 8 سوئٹس پر مشتمل ہے۔

ہوٹل کا نام ’’چرچل ہوٹل‘‘ ہے جبکہ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے حلف نامے میں حلفاً کہا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی بھی جائیداد نہیں160ہے۔ یاد رہے کہ مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے سابق سیکرٹری فرحان جونیجو منی لانڈرنگ کے الزام میں اہلیہ سمیت گرفتار کیے گئے تھے۔ پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی، یہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان جونیجو سابق وفاقی وزیر مرحوم امین فہیم کے پرسنل سیکرٹری کے فرائض انجام دیتا تھا اور ڈیڈاپ اسکینڈل میں160یہ مرکزی ملزم ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کے فرنٹ مین فرحان جونیجو نے برطانوی کرائم ایجنسی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، فرحان جونیجو نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری نے 2014ء میں 25کروڑ پاؤنڈ میں ہوٹل خریدا جو 440 کمروں اور 8 سوئٹس پر مشتمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…