بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

نیلم جہلم پروجیکٹ کے نام پر عوام سے 65ارب روپے نکلوائے گئے اب بجلی کی بلوں میں کونسا سرچارج شامل ہونے جا رہاہے، دھماکہ خیز خبر آگئی

datetime 21  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صارفین کی جیبوں سے زبردستی پیسہ نکلوانے کا پلان تیار، بڑوں نے رضامندی ظاہر کر دی، نیلم جہلم کے بعد اب دیامیر ، بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام پر سرچارج بم گرانے کا فیصلہ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 4500میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے مہنگے ترین منصوبے کیلئے قائم فنڈ میں رقم اکٹھی کرنے کے بعد

اب واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غریب عوام پر نیلم جہلم سرچار کے بعد دیامر بھاشا سر چارج لگانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)مزمل حسین نے بھی اس تجویز پر غور کے حوالے سے تصدیق کر دی۔ واپڈا کے ایک اعلیٰ افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دیامر بھاشاسر چارج کی مد میں غریب عوام سے زبردستی پیسہ نکلوانے کی تجویز پر تمام سٹیک ہولڈرز نے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے تاہم اس معاملے کو قانونی تحفظ فراہم کرنےکیلئے نیپرا سے مشاور ت کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سفارشات مرتب کر لی گئی ہیں۔ ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود فروری 2008میں واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے عوام سے بلوں میں 10پیسے فی یونٹ کے حساب سے نیلم جیلم سر چارج لینا شروع کیا۔ عوام سے مجموعی طور پر 65ارب روپے سے زائد رقم بجلی کے بلوں میں سرچارج کی مد میں وصول کی گئی۔ نیلم جہلم کے بعد اب دیامر بھاشا سر چارج کی تجویز زیر غور لیکن اس چارج کے نفاذ کا کل دورانیہ اور شرح کے حوالے سے تاحال پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )مزمل حسین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ڈیڑھ سے

دو ارب امریکی ڈالر ۔کی مالی معاونت کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ ان ڈیموں کی تعمیر کیلئے نقد قرضے ، سکوک اور فارن بانڈ بھی فلوٹ کئے جائیں گے تاکہ ان منصوبوں کی راہ میں حائل مالیاتی رکاوٹوں سے بطریق احسن نمٹا جا سکے۔ اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو قومی کاز کیلئے حصہ ڈالنا ہو گا جبکہ حکومت بھی اس حوالے سے پرعزم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…