اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

’’جیل نہ ہوئی ہوٹل ہو گیا‘‘ مریم نواز اور نواز شریف کیلئے رائے ونڈ سے 5 بیگو میں بھر کر کیا کچھ اڈیالہ جیل لے جایا گیا ہے؟ جیل انتظامیہ نے سامان ملنے کے بعد کیا، کیا؟ دلچسپ صورتحال

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) رائے ونڈ سے سامان سے بھرے پانچ بیگ اڈیالہ جیل بھجوائے گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ کے وی آئی پی مہمانوں کے لیے رائے ونڈ سے پانچ بیگ بھجوائے گئے، میاں نواز شریف کے لیے قرآن مجید، چار تولیے اور ایک جوڑا سوٹ ہی اندر بھجوایا گیا، باقی سامان اندر بھجوانے کی اجازت نہیں دی گئی، اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کا پرائیویٹ سٹاف یہ سامان لے کر پہنچا،

گاڑی میں سامان سے بھرے ہوئے بیگ تھے مگر سارے سامان کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، ان پانچوں بیگز میں دونوں باپ بیٹی کے لیے سامان تھا، یہ بیگ دن ایک سے دو بجے کے درمیان اڈیالہ جیل کے سامنے پہنچا دیے گئے تھے لیکن ابھی تک انہیں اندر لے جانے کی اجازت نہیں ملی ہے، رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی خصوصی درخواست پر چار تولیے ، ایک کپڑوں کا جوڑا اور قرآن پاک جیل کے اندر لے جایا گیا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے لیے باہر سے کھانے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگی رہنما چوہدری تنویر کے گھر سے کھانا تیار ہو کر آیا تھا لیکن یہ کنفرم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ نواز شریف تک پہنچا ہے یا نہیں پہنچا۔ ابھی تک اس سامان کو واپس نہیں بھجوایا گیا ہے اس سامان میں مریم نواز اور نواز شریف کا بستر بھی ہے ان کے کپڑے، ٹوتھ پیسٹ اور خاص طور پر الائچیاں بھی شامل ہیں جو نواز شریف بہت ہی پسند کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھی کھانے پینے کا سامان بھی موجود ہے۔  رائے ونڈ سے سامان سے بھرے پانچ بیگ اڈیالہ جیل بھجوائے گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ کے وی آئی پی مہمانوں کے لیے رائے ونڈ سے پانچ بیگ بھجوائے گئے، میاں نواز شریف کے لیے قرآن مجید، چار تولیے اور ایک جوڑا سوٹ ہی اندر بھجوایا گیا، باقی سامان اندر بھجوانے کی اجازت نہیں دی گئی

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…