پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)مہمند ڈیم 6سال میں مکمل ہوگا اور 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ا س میں ہو گی مہمند ڈیم جسے منڈ ا ڈیم بھی کہا جاتاہے یہ دریائے سوات پر 5کلو میٹر اپ سٹریم منڈا ہیڈ ورکس سے پہلے مہمند ایجنسی میں تعمیر کیا جائے گا اس ڈیم کا بنیادی مقصد سیلاب سے بچاؤ ، زرعی مقاصدکے لئے پانی اور پن بجلی کا حصول ہے۔
یہ واحد منصوبہ ہے جس سے پشاور ، چارسدہ ،نوشہرہ کوتباہ کن سیلاب سے بچایا جا سکتا ہے مہمندڈیم سے 2ارب 86کروڑ یونٹ سالانہ بجلی پیدا ہوگی جبکہ اس پر 303ارب سے زائد کا تخمینہ ہے فنی ماہرین کے مطابق ڈیم پر 24گھنٹے کام اور زیادہ لیبر سے اس کی تعمیر کا دورانیہ بھی کم کیا جا سکتا ہے مہمندڈیم کی تعمیر 6سال میں مکمل ہو گی مہمند ڈیم سے سالانہ 35ارب روپے کامعیشت کو فائدہ پہنچے گا۔