جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’منی لانڈرنگ کیس سامنے آنے پر آصف علی زرداری ملک سے فرار ‘‘ راتو ںرات کس ملک جا پہنچے اور کس سے مدد مانگ لی ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’منی لانڈرنگ کیس سامنے آنے پر آصف علی زرداری ملک سے فرار ‘‘کس ملک جا پہنچے اور کس سے مدد طلب کر لی ؟ حیرت انگیز انکشافاتپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک چھوڑ کر دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ قومی اخبار نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری دبئی چلے گئے ہیں ، انہوں نے شہزادے سے مدد بھی طلب کی ہے ۔

ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر درج کرنے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پارلمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری خاموشی سے دبئی چلے گئے اور امکاں ہے کہ وہ عام انتخابات تک وطن واپس نہیں آئیں گے ۔بتایا جاتا ہے کہ عرب شہزادے ناصر لوطا نے کراچی اور جامشورو میں زمینیں خرید رکھی ہیں حتی کہ کراچی کے پوش علاقہ ڈیفنس ویو کی بھی زمین ناصر لوطا نے ضیا الحق کے دور میں الاٹ کرائی تھی ، پھر ٹھٹھہ میں 700ایکڑ زمین بھی اس دور میں لی تھی ۔اب آصف علی زرداری نے ناصر لوطا سے مدد مانگ لی ہے لیکن نیب ، ایف آئی اے نےکسی بھی ریلیف دینے سے قطعی انکار کر دیا ۔ انور مجید اس صورتھال کو پہلے ہی بھانپ چکے تھے اس لیے وہ گزشتہ ماہ ہی لندن چلے تھے تھے ۔ اب ایف آئی کی جانب سے انٹرپول کے ذریعہ انور مجید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وفاقی حکومت نے اجازت بھی دیدی ہے ۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات جب حتمی شکل اختیار کر گئی تھی تب پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھا کر مطالبہ کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ہٹایا جائے ، تب چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سختی سے حکم دیا کہ جب تک ہائی پروفائل مقدمات کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں تب تک ڈی جی ایف آئی اے کوہٹایا گیا تو سپریم کورٹ سخت کاروائی کرے گی جس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی قیادت سخت پریشان ہے اور ان کی انتخابی مہم بھی شدید متاثر ہو گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…