پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

مریم نواز سے متعلق وکی پیڈیا کے صفحہ کو متعدد مرتبہ تبدیل کرنے کی کوششیں،کس چیز کا اندراج کیاجاتارہا؟ حیرت انگیز انکشافات، وکی پیڈیا نے صفحہ سیمی پروٹیکٹڈ کردیا

datetime 7  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز سے متعلق وکی پیڈیا کے صفحے کو متعدد مرتبہ تبدیل کرنے کی کوشش پر ان کے صفحے کے تحفظ کی سطح کو سیمی پروٹیکٹڈ کرکے اس میں ترمیم کو مشکل کردیا ہے۔

مریم نواز کے صفحے کی تاریخ پر نظرڈالی جائے تو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے والے دن اس میں مجرم اور چور جیسے الفاظ شامل کرنے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1973 کے بجائے 1960 کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ان کوششوں کے بعد وکی پیڈیا نے مریم نواز سے متعلق صفحے کا درجہ سیمی پروٹیکٹڈ کردیا کیونکہ یہ زندہ افراد کی زندگی کی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔وکی پیڈیا کی جانب سے اس تبدیلی کے بعد اب نئے صارفین کے لیے ان کے صفحے میں ترمیم کرنا مشکل ہوجائے گا۔اگرچہ مریم نواز کے صحفے کے تحفظ کا درجہ پہلی مرتبہ تبدیل نہیں کیا گیا کیونکہ اس سے قبل ان کے صفحے کے تحفظ کو کچھ وقت کے لیے تبدیل کیا گیا لیکن اس مرتبہ اس تبدیلی کی مدت ایک سال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز واحد سیاسی شخصیت نہیں جن کے صفحے کے تحفظ کو بڑھایا گیا ہے بلکہ اس سے قبل پاناما پیپرز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے صفحے کو بھی سیمی پروٹیکٹڈ کردیا گیا تھا۔اسی طرح سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صفحات بھی اسی درجہ بندی میں ہیں۔ احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز سے متعلق وکی پیڈیا کے صفحے کو متعدد مرتبہ تبدیل کرنے کی کوشش پر ان کے صفحے کے تحفظ کی سطح کو سیمی پروٹیکٹڈ کرکے اس میں ترمیم کو مشکل کردیا ہے۔مریم نواز کے صفحے کی تاریخ پر نظرڈالی جائے تو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے والے دن اس میں مجرم اور چور جیسے الفاظ شامل کرنے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1973 کے بجائے 1960 کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…