پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

فلیکس ہٹانے کا تنا زعہ،مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن کی 15سالہ بہن شدیدزخمی 

datetime 7  جولائی  2018 |

ساہیوال(نیوز ڈیسک)  نواحی چک 50/12.Lمیں مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار نے فلیکس ہٹانے کے تنا زعہ پر ہو ٹل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے کارکن کی 15سالہ بہن گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ۔زخمی طالبہ نیلم کی سول ہسپتال میں حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد اسماعیل کے بیٹے محمد عمر نے مسلم لیگ (ن) کی ایک فلیکس تحریک انصاف کے عہدیدار کامران کے ہو ٹل کے باہرلگا دی جسے کامران نے اتار دیا جس پر محمد عمر طیش میں آگیا اور آج کامران کے ہو ٹل پر اسے گالیاں دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی اور تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی سزا دے کر رہوں گا کا نعرے لگاتے ہوئے 12بور رپیٹر گن سے فائرنگ کر تا رہا ۔کامران کے باپ محمد اشرف نے اپنے بیٹے کامران کو دھکا دے کر اپنے گھر کے اندر دھکیل دیا جس پر عمر نے پھر گو لیوں کی بو چھاڑ کی تو گھر کے گیٹ پر کھڑی 15سالہ طالبہ محمد اشرف کی بیٹی اور کامران کی بہن گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔جسے فوری طور پر سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جہاں نیلم کی حالت نازک ہے کیونکہ گولیاں نیلم کی چھاتی میں دا خل ہو گئیں جس کا سول ہسپاتل میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شرع کر دی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار محمد عمر کو حراست میں لے لیا ہے ۔فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد چک میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے این اے 149کے نامزد امیدوار چو ہدری محمد طفیل جٹ سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) کے پی پی 201کے نامزد امیدوار محمد حنیف جٹ سابق ایم پی اے دونوں بھائیوں کا تعلق اسی چک سے ہے اور چک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور انتظامیہ نے ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…