پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پارٹی پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے،بعض عناصر پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچا رہے ہیں،تحریک انصاف کے اہم رہنماولید اقبال نے بھی بغاوت کردی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کارکنان کے مسائل خود سنیں، میں کسی کا مخالف نہیں لیکن پارٹی پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو اس کے بدلے میں پارٹی کو نقصان پہنچائے نہ ہی کارکنوں کا استحصال کرے، پارٹی کیلئے ماریں کھانیوالے، جیل جانیوالے کارکنان چیئرمین عمران خان سے انصاف چاہتے ہیں، تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ساتھ ضرور انصاف کرے۔

یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف لاہور کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے پارٹی پر قبضہ نامنظور، حق دوانصاف کرو جیسے مسلسل نعرے لگائے۔ ولید اقبال نے کہا کہ پارٹی کا ڈسپلن سب کیلئے برابر ہے، کارکن ڈسپلن میں رہتے ہوئے چیئرمین کو مطالبات پیش کریں، وہ کسی سے ناانصافی نہیں کریں گے۔ ولید اقبال نے کہا کہ جو لوگ دو دہائیوں سے تحریک انصاف کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں، جو اپنے قائد کے ایک اشارے پر جان نثار کرتے ہیں انہیں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے میں یکسر نظر انداز کیاگیا، حالانکہ پہلا حق انہی کا تھا، اس کے برعکس ٹکٹ ان کو ملے جن کا پس منظر اچھا رہا ہے نہ ہی انکی عوام میں جڑیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے لیکن سازشی عناصر کٹی پتنگ کی طرح کسی اور کے ہتھے چڑھ جائیں گے، پارٹی کو فتح دلانے کیلئے عمران کو وزیراعظم بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے لیکن بعض لوگ اس موقع پر سازشیں کرکے پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ مخالفین کے ایجنٹ اور ان کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ہم نے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وہ پارٹی کو نقصان نہ پہنچا سکے لیکن اب وہ پارٹی کے اندر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا عمران خان کو بروقت ادراک کرتے ہوئے معاملہ بہتر انداز میں سلجھانا چاہئے،

اگر کسی کو ولید اقبال سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ ولید اقبال کا استحصال کرلے لیکن ان ورکرز کا نہ کرے جو اپنے چیئرمین کے نام پر جانیں وارتے ہیں، ولید اقبال نے کہا کہ کارکنوں نے قربانیاں دیں انہیں صلہ بھی ملنا چاہئے ، مگر بعض لوگ کارکنوں اور چیئرمین کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور تحریک انصاف کو کبھی بھی پیپلز پارٹی والے انجام سے دوچار نہیں ہونے دیں گے۔ ولید اقبال نے کہا کہ جن لوگوں نے نون لیگ کے پانچ سال میں مظالم سہے، صعوبتیں برداشت کیں ، ان کو عزت دینے کا وقت آیا توکچھ ٹھیکیدار صفت لوگ سامنے آگئے،

انہوں نے کہا کہ میری طاقت میرے ساتھی ہیں، میں پارٹی ڈسپلن میں خود بھی رہوں گا اور کارکنان کو بھی تلقین کرتا رہوں گا لیکن قیادت یہ ضرور سوچے کہ ایسے حالات کیونکر پیدا ہوئے اور کس نے پیدا کئے جس سے عمران خان کی آواز گلی گلی کوچے کوچے پہنچانے والے بے لوث کارکنان مایوس، رنجیدہ اور افسردہ ہیں، ولید اقبال نے پریس کانفرنس کے آخر میں پھر عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نظرثانی کریں اور جن لوگوں نے پارٹی کیلئے دو دہائیوں تک بے لوث خدمت کی ہے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے اور کارکنان کو نظر انداز کرنیکی پالیسی بنانے والوں سے ضرور نمٹا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…