اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان پرنواز شریف شدید تنقید کی زد میں،وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے شرکا نے بھی اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے غلط اور گمراہ کن قرار دیا تھا ۔ نواز شریف کے اس بیان پر جہاں سیاسی مخالفین ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی نواز شریف سے سخت نالاں ہیں، سینئیر صحافی نے مائیکرو
بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پر نواز شریف پر پاکستان چھوڑنے کے لیے دبائو بڑھ گیا ہے۔نواز شریف کو ملک چھوڑنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اس تجویز کے حامی ہیں۔ چودھری نثار نے لیگی رہنماؤں سے لابنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نواز شریف کو آئندہ الیکشن تک بیرون ملک قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے جسے سابق وزیراعظم نواز شریف نے رد کردیا ۔
نواز شریف پر پاکستان چھوڑنے کیلئے دباو بڑھ گیا شہباز بھی تجویز کے حامی چوہدری نثار کی لیگی رہنماؤں سے لابنگ الیکشن تک بیرون ملک قیام کی تجویز کو نواز شریف نے رد کردیا پاکستان میں رہوں گا چاہے جیل میں رہو ں شہباز ملاقات میں قائل کرنے کی کوشش کریں گے ڈرائع
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) May 14, 2018