منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملاوٹ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اجزاء کے استعمال،نیلے ڈرمز،گندے فریزز کے استعمال پر ریسٹورنٹ اور مختلف فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت اقدام

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر95,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے

بھو بھتیاں چوک میں واقع گورمے یونٹ سویٹس سیکشن کو زنگ آلود برتنوں،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،ناقص سٹوریج کے انتظامات پر سیل کر دیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے چیکنگ کے دوران حافظ سویٹس ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،مضر صحت سکرین،کاسمیٹکس کلرز، سٹارچ استعمال کرنے ، مٹھائی میں حشرات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا ۔ علامہ اقبال ٹاؤن ستلج بلاک میں واقع الفتح سپر سٹور کو جانوروں کے فضلہ جات کی مو جودگی،کھلے کوڑا دان اور زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال جبکہ فرائی چکس باغبانپورہ کو نیلے ڈرمز،ٹوٹے فیزرز کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔مزید برآں ملتان روڈ علامہ اقبال ٹاؤن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ظفری انڈسٹریز،نیکٹر اینڈ جوس پروڈکشن یو نٹ کوغلط لیبلنگ،ناقص سٹوریج،فضلا جات کی موجودگی ،اشیاء کی خریدو فروخت کا نامناب ریکارڈ نہ رکھنے پراور کے ایم فوڈ کنفکشنریز کوفوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کی عدم مو جودگی،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،اشیاء پرتاریخ معیاد کی عدم موجودگی ،صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی ، ٹوٹے فریزرز کے استعمال،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت ،پروڈکشن ایریا میں کھلی نالیوں، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ 95,000کے جرمانے کیے ۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…