مریدکے(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے کہا ہے وہ وزیر اعلی کے مشیر کے عہدہ سے استعفیٰ دیتا ہوں اورآئندہ آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں ،صرف ن کو چھوڑ رہا ہوں لیکن لیگی رہوں گا ،پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے مریدکے استحکام پاکستان آرائیں کنونشن میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہا وہ حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیادتیوں کی وجہ سے ن سے الگ ہوگئے ہیں اور حلقہ کی عوام کی اپیل پر آزاد الیکشن لڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت میں جانے کی سختی سے تردید کرتا ہوں وہ لیگی تھے رہیں گے مگر ان کے ورکروں کے ساتھ تھانہ کچہری کی جو ایم این اے رانا تنویر حسین نے جو سیاست کی اور پارٹی قیادت نے جو پالیسی اختیار کئے رکھی اس وجہ سے خود کو آزاد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آزاد الیکشن لڑ کر رانا تنویر گروپ کو ہرایا اوراب بھی اللہ اور اس کے نبی کے کرم سے ہراوں گا جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیااب بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو قائد مانتے ہیں تو خاموش ہوگئے۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے کہا ہے وہ وزیر اعلی کے مشیر کے عہدہ سے استعفیٰ دیتا ہوں اورآئندہ آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں ،صرف ن کو چھوڑ رہا ہوں لیکن لیگی رہوں گا ،پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مریدکے استحکام پاکستان آرائیں کنونشن میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہا وہ حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیادتیوں کی وجہ سے ن سے الگ ہوگئے ہیں اور حلقہ کی عوام کی اپیل پر آزاد الیکشن لڑوں گا ۔