اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز تحریک انصاف کے جلسے میں کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،کراچی کی عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ جمعہ کو عمران خان نے پاکستانیوں اور خصوصا اہلیان کراچی کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ(آج ) بروز ہفتہ تحریک انصاف
کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کر رہی ہے۔ میرا پیغام اہلیان کراچی اور اندرون سندھ عوام کے لیئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں جلسے میں آپ کے سامنے اپنا لائحہ عمل رکھوں گا اوربتاؤں گا کہ ہم کیسے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنا سکتے ہیں۔ہم سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنا کر آگے لانے کیلئے اپنا پلان عوام کے سامنے رکھوں گا۔کراچی کی عوام کو کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔