پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکہ کی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی پرپاکستان کا جوابی ردعمل سامنے آگیا

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)امریکہ کی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی کے معاملے پرپاکستان کا جوابی ردعمل سامنے آ گیا اور پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں کے حوالے سے نئی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے مطابق امریکی سفارتکاروں کوبھی نقل وحرکت سے پہلے اجازت لینا ہوگی ‘امریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پرلی گئی گاڑیوں پرکالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا‘سفارت کاروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی‘پاکستانی ایئرپورٹس پرامریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کوویاناکنونشن کے مطابق ڈیل کیا جائیگا‘امریکی سفارتخانے کی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور اصل نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ دفترخارجہ سے جاری نوٹیفکیشن کوامریکی سفارتخانے کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی کے معاملے پردفتر خارجہ سے نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ سے جاری نوٹیفکیشن کوامریکی سفارتخانے کے ساتھ شیئرکیا جاچکا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق امریکی سفارتکاروں کوبھی نقل وحرکت سے پہلے اجازت لینا ہوگی اورامریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پرلی گئی گاڑیوں پرکالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایئرپورٹس پرامریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کوویاناکنونشن کے مطابق ڈیل کیا جائیگاجس کے تحت امریکی سفارتخانے کی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور کرایہ کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پر لی گئی گاڑیوں پر کالا شیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اور سفارت کاروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔ جبکہ کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگاواضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تنبیہ کی تھی کہ اگر ہمارے سفارتکاروں کو پاکستان میں آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جس میں بعدازاں 10 روز کی توسیع کی گئی جس کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت مشروط کردی گئی ۔ امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں پر لگائی جانے والی سفری پابندی کے مطابق سفارت کار بغیر اجازت نامے کے 25 میل سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اس سے زائد نقل و حرکت کے لیے انہیں اجازت نامہ سفر سے 5 روز قبل لینا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…