اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مہاتیرمحمد کی قیادت میں پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، گزشتہ کئی عشروں سے دونوں برادراسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرمہاتیرمحمد کو وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے پراپنے تہینتی پیغام میں انہوں نے کہا
کہ پاکاتن ہراپن کی شاندارکامیابی ان کی ولولہ انگیز اورمتاثرکن قیادت پر اعتماد کی علامت ہے،شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ گزشتہ کئی عشروں سے دونوں برادراسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں خصوص معیشت اور تجارت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔