اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی ہے، اس معاملے پر نواز شریف کو وزیراعظم سے پوچھنا چاہیے، نواز شریف پر کرپشن کے الزامات پاکستان کے ا داروں نہیں بلکہ عالمی داروں نے لگائے ہیں، یہ آرمی چیف ، چیف جسٹس اور چیئرمین نیب کی تعیناتی کرتے ہیں اس کے بعد ان کے اداروں کے خلاف مہم شروع کردیتے ہیں۔ جمعرات تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے نیب پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی ہے، اس معاملے پر نواز شریف کو وزیراعظم سے پوچھنا چاہیے، پی ٹی آئی پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ تعیناتیاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہ ہیں، یہ آرمی چیف ، چیف جسٹس اور چیئرمین نیب کی تعیناتی کرتے ہیں اس کے بعد ان کے اداروں کے خلاف کمپین شروع کردیتے ہیں، یا تو یہ لوگوں کو تعینات کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے یا پھر ان کی یہ خواہش ہے کہ لوگ ان کے ذاتی ملازم کی حیثیتسے کام کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کے سربراہان کا پہلا ایجنڈا ملک ہے، نواز شریف پر کرپشن کے الزامات پاکستان کے ا داروں نہیں بلکہ عالمی داروں نے لگائے ہیں، نواز شریف بتائیں کہ انکے اکاؤنٹس میں 300ارب روپیہ کہاں سے آیا ، نواز شریف کے بچوں نے 16کمپنیاں کیسے بنائیں ۔ اور انہوں نے لندن کی جائیدادیں کیسے بنائیں ۔ یہ 3سوال ہیں جن کے جوابات چاہیں، نواز شریف میڈیا پر آکر بتادیں کہ ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے، مگر ان کے پاس جواب نہیں ہے،اگر کسی کے پاس جواب نہ ہوں تو الزامات لگائے جاتے ہیں اور یہی نواز شریف کررہے ہیں۔