اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

جج اور جرنیل مر جاتے ہیں لیکن سیاستدان مر کر بھی زندہ رہتے ہیں ،نواز شریف پارلیمنٹ کے سربراہ تھے کوئی لنڈابازار کے تاجر نہیں کہ روزانہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے رہیں،غلام احمد بلور بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہو گئے

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جج اور جرنیل مر جاتے ہیں لیکن سیاستدان مر کر بھی زندہ رہتے ہیں اور ان کا نام تاریخ میں باقی رہتا ہے،نواز شریف اس پارلیمنٹ کے سربراہ تھے کوئی لنڈا بازار کے تاجر نہیں کہ روزانہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے رہیں،ملک کی کوئی عدالت پرویز مشرف کو غداری کے مقدمات میں کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتی، افسوس کا مقام ہے کہ آج پاکستان میں سیاستدانوں کے علاوہ سب صادق و امین بنے ہوئے ہیں۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان پاکستان کا سپریم ادارہ ہے۔ پاکستان کی عزت اس عمارت میں بیٹھے سیاستدانوں کی عزت ہوتی ہے۔ نواز شریف اس پارلیمنٹ کے سربراہ تھے کوئی لئڈہ بازار کے تاجر نہیں کہ روزانہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے رہیں۔ جو شخص ملک کا 3و بار وزیر اعظم اور انک بڑی جماعت کا سربراہ رہا ہو اس کی عزت کرنا ملک کے اداروں کا فرض ہے۔ یہ نہیں کہ جس کا دل کیا اٹھ کر جو مرضی الزام لگا دیا۔ نواز شریف کو کروڑوں عوام نے ووٹ دئیے ہیں اور وہ عوامی نمائندے ہیں۔ پرویز مشرف پر بھی غداری کے مقدمات ہیں لیکن وہ مزے سے بیرون ملک بیٹھے ہیں اور کوئی عدالت ان کو بلا کر کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتی۔ پوری قوم نیب کے اس طریقہ کار کی مذمت کر رہی ہے اور نیب کے صرف ایک جماعت کے خلاف سیاسی کاروائیوں سے مطمئن نہیں ہے۔ اگر پاکستان میں ججوں اور جرنیلوں کی عزت ہوتی ہے تو سیاستدانوں کی بھی عزت اتنی ہی ہونی چاہییے۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف سیاستدان کرپٹ ہیں اور باقی سب دودھ کے دھلے ہیں۔ جج اور جرنیل مر جاتے ہیں لیکن سیاستدان پر مر کر بھی زندہ رہتے ہیں اور ان کا نام باقی رہتا ہے تاریخ میں۔ افسوس کا مقام ہے کہ آج پاکستان میں سیاستدانوں کے علاوہ سب صادق و امین ہیں۔ اس طریقہ کار کو اب بدلنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…