اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بدین میں مُردوں کو نہلانے کے لیے بھی پانی نہیں ہے، یہاں کے بچے بغیر بجلی اور پانی کے سو رہے ہیں، نقطہ اعتراض پر گفتگو

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )سابق سپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین میں مردوں(وفات پانیوالوں ) کو نہلانے کے لئے پانی نہیں ہے۔ کاش وزیراعظم پورے پاکستان کے وزیراعظم ہوتے اور وزیر اعلیٰ پورے صوبے کے وزیر اعلیٰ ہوتے ۔

صوبوں کو وسائل برابر تقسیم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا موجودہ بجٹ میں این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ 1991کا معاہدہ کے تحت صوبوں کو پانی نہیں دیا جا رہا ہے۔ بدین لوئیر سندھ کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ بدین نے بچے بغیر بجلی اور پانی کے سو رہے ہیں آنے والی جنگیں پانی پر ہونی ہیں ۔ لیکن تمام صوبوں کو وسائل سے برابر تقسیم ہونی چاہیئے۔ کاش کوئی وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا کاش کوزیراعلیٰ پورے صوبے کا ہوتا۔ بدین میں مردوں کو نہلانے کا پانی نہیں ہے جبکہ اپر سندھ میں پانی جا رہاہے۔ پانی اگر کمی ہے تو یہ کمی سب صوبوں کو برابر ہونی چاہیئے۔ ہماری مدت ختم ہو رہی ہے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ بدین کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں میں ان کے لئے اس ایوان میں ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…