اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرواز کے وقت سے کم سے کم 5 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ مسافر جو حال ہی میں آپریشنل ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز پر سفر کرنے کے خواہاں ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ
وہ اپنی فلائٹ کے وقت سے کم سے کم 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔پی آئی اے کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے داخلی پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی چیکس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو فلائٹ کے وقت سے 5 گھنٹے پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا ٗ یہاں سے پروازوں کا باضابطہ آغاز 3 مئی سے ہوگیا تھا۔