اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

قتل کی اندوہناک واردات ، درندہ صفت قاتل نے نوجوان کی گردن کاٹ دی، افسوسناک تفصیلات

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ ( آن لائن)سفاک ملزمان نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے 12ویں کے طالب علم کی گردن کاٹ دی۔ مقتول رات سے گھر سے لاپتہ تھاصبح کھیتوں سے گردن کٹی نعش برآمد ہوئی، علاقہ بھر میں خوف و ہراس ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے نواحی گاؤں 67ر۔ب کے رہائشی رمیض شہزاد ولد محمد شفیق خان راجپوت نے بتایا کہ اس کا بھائی مقتول محمد زبیر جو کہ بارہویں جماعت کا طالب علم ہےکل رات 10بجے سے اچانک گھر سے لا پتہ ہو گیا اور ہم ساری رات اسے ڈھونڈتے رہے صبح کھیتوں سےنعش برآمد ہوئی جس کا گلا کٹا ہو ا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش برآمد کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان نے قتل سے قبل مقتول کے ہاتھ پیچھے باندھ دیے تھے ۔قتل کی اس اندوہناک واردات پر گاؤں بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ نعش کو دیکھ کر ملزمان کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے رہے اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایسے درندہ صفت انسان سے کوئی رعایت نہ کرتے ہوئے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے قتل کی واردات کے بعد مقدمہ نمبر 167/18درج کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…