منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی آئی اے پولیس کی اہم کارروائی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کر لیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سی آئی اے لاہورپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراتنگ ،سٹریٹ کرائم میں ملوث طابی گینگ کے5 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار، متعدد مقدمات ٹریس،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق :۔ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن سید ریاض علی شاہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب طابی گینگ کے5 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں حسیب عرف طابی،اویس ، علی احمد، محمدخاں اور ذیشان منور عرف شانی شامل ہیں۔ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی اورموثرانفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ ملزمان شارع عام پر گن پوائنٹ پر معصوم شہریوں کو یرغمال بناکراور جھپٹے سے واردات کرتے۔جن سے متعددمقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورلاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔طابی گینگ کو ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے اس انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن سیدریاض علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…