اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے افغانستان جنگ سے سب سے زیادہ زخم کھائے،طالبان کو انتخابات میں شامل کیا جاتا تو وہ بندوق اٹھانے کی بجائے ووٹ گنتے، افغان جنگ کی وجہ سے ہماری کتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ناصر جنجوعہ نے تفصیلات بتا دیں

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان کی ترقی میں پاکستان اور پورے خطے کا فائدہ ہے، بدقسمتی سے ا فغانستان کے بچوں نے جنگ کے سوا کچھ نہیں دیکھا، میں جو جنگ شروع ہوئی اس کا شکار پاکستان اور افغانستان دونوں ہوئے، پاکستان نے افغانستان جنگ سے سب سے زیادہ زخم کھائے، افغان طالبان کو پہلے انتخابات میں شامل نہ کرنا تاریخی غلطی ہے،

اگر طالبان کو انتخابات میں شامل کیا جاتا تو وہ بندوق اٹھانے کی بجائے ووٹ گنتے۔جمعرات کو افغانستان میں ترقی ،اور امن و استحکام کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو افغانستان کا امن درکار ہے، افغانستان کی ترقی میں پاکستان اور پورے خطے کا فائدہ ہے، ہم افغانستان کے امن اور ترقی کی بات کرتے ہیں، بدقسمتی سیافغانستان کے بچوں نے جنگ کے سوا کچھ نہیں دیکھا، ہمارے دل میں افغانستان کے عوام کیلئے ہمدردی ہے، 1979میں جو جنگ شروع ہوئی اس کا شکار پاکستان اور افغانستان دونوں ہوئے، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان جنگ سے سب سے زیادہ زخم کھائے، سیکورٹی فورسز کے 22ہزار جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ 60ہزار سے زائد شہریوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں، 9/11کے بعد کی جنگ میں 1979کی جنگ سے زیادہ نقصان ہوا۔پاکستان کی معیشت اتنی مضبوط نہیں تھی کہ ہم افغانستان کو سنبھال سکتے، طاقت کا اس قدر استعمال کیا گیا کہ افغان معاشرہ زخم خوردہ ہوا۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا افغان طالبان کو پہلے انتخابات میں شامل نہ کرنا تاریخی غلطی ہے، اگر طالبان کو انتخابات میں شامل کیا جاتا تو وہ بندوق اٹھانے کی بجائے ووٹ گنتے، افغان طالبان نے اپنی عوام کو بتایا کہ ہم نے افغانستان کو آزاد کروانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…