ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ابتدائی انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب نے آئندہ عام انتخابات کے لئے شمالی پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ابتدائی انٹرویو ز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلعی سطح پر تمام امیداروں کے انٹرویو شمالی پنجاب کے مرکزی دفتر واقع البابر سینٹرF-8مرکز اسلام آباد میں ہوں گے 14مئی سے24مئی تک ہونے والے انٹرویوز کے لئے دن12بجے سے سے سہ پہر 5بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی کی جانب سے

جاری شیڈول کے مطابق 14مئی کو ضلع اٹک کے امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے جبکہ15مئی کو ضلع راولپنڈی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57،59اور60جبکہ صوبائی حلقوں پی پی 6،7،10،11،12،13اور17کے امیدواروں جبکہ 16مئی کوضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقوں58،61،62اور63جبکہ صوبائی حلقوں پی پی8،9،14،15،16،17،18،19اور20کے امیدواروں کو انٹرویو کے عمل سے گزارا جائے گا ،18مئی چکوال،19مئی بھکر،21مئی میانوالی ،22مئی خوشاب اور23مئی کو ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے حلقوں 88،89اور91جبکہ صوبائی حلقوں پی پی 72،73،74،75،78اور79میں امیدواروں کے انٹرویو کے ساتھ 24مئی کوضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے باقی ماندہ حلقوں این اے90اور92کے ساتھ صوبائی حلقوں پی پی 76،77،80اور81کے امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے تمام درخواست گزاروں کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر انٹرویو کے لئے اپنے حلقے کا نقشہ ،مکمل کوائف اور پروفائل ہمراہ لائیں تمام امیدواروں کے انٹرویوعامر کیا نی کی سربراہی میں کنونیئر عطا اللہ خان شادی خیل اور قاضی احمد اکبر ، محمد ہارون ہاشمی ، پیر ذوالقرنین شاہ ، راجہ طارق کیا نی اورراجہ یاسر سرفراز ہمایوں پر مشتمل 7رکنی پارلیمانی بورڈ کرے گا پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق مقررہ مدت کے اندر پارٹی کو ویب سائٹ پر آن لائن سسٹم کے علاوہ دفتر میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 200کے قریب ہے اور آج (بروزجمعہ)سے تمام امیدواروں کو فردا فردا بھی انٹرویو کے لئے مقررہ شیڈول سے آگاہ کیا جائے ذرائع کے مطابق انٹرویو میں شامل نہ ہونے والے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…