اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر پاکستان کھانوں کے بھی دیوانے نکلے ، پاکستان کے قدیم اثاثے اور سیاحتی علاقوں کی سیر گاہوں میں گھومنے کے بعد لاہور کے مزیدار کھانے کھاتے رہے۔ جرمنی کے سفارت خانے سوشل میڈیا پر جرمن سفیر کو تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمنی کے سفیر مارٹن کو بلر لاہور اور کراچی میں کھانے میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا رپورٹس میں مارٹن کوبلر نے کراچی کی بریانی اور
لاہور کے کھانوں کی تعریف کی انہوں نے لکھا ہے کہ کراچی کی بریانی کے دیوانے ہیں اور ۔۔ کی چٹنی لاجواب ہے۔ لاہور کے چٹ پٹے کھانے انہیں بہت پسند ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر پاکستان تعیناتی کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں گھوم چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے باہر جانے کے لئے دفتر خارجہ سے اجازت نامہ کے مشکل دور سے گزرناہوتا ہے مگروہ یہ سفرجاری رکھیں گے۔