مستونگ ( آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں سپیرزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کا2فٹ حصہ اڑ گیاہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ،ریلوے حکام نے متاثرہ ٹریک کی روک تھام کیلئے
ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیاہے،بم ڈسپوزل اسکواڈنے موقع پرپہنچ کر ریلوے ٹریک سے لگےدھماکہ خیز مواد کو نکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، جسے ناکارہ بنادیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنایا گیا بم دیسی ساختہ اور ٹائم ڈیوائس تھا، جس میں 18 سے 20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو فٹ ریلوے ٹریک کا دوفٹ حصہ تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی ٹرینوں کو اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے انتظامیہ اور بم ڈسپوزل سکواڈ ، پولیس اور ایف سی حکام کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں صرف ریلوے ٹریک کو ہی نقصان پہنچا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر دھماکے سے ٹرینوں کی روانگی متاثر ہوئی، تاہم بعدازاں ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا۔مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔