لاہور( نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کے طیارے کا انجن فیل ہونے اور نجی ائیر لائنز کی پروازوں کی تاخیر کے باعث سینکڑوں عمرہ زائرین گھنٹوں انتظار کی سولی پرلٹکے رہے ، بچے ،بزرگ اور خواتین عمرہ زائرین فرش پر بیٹھے روانگی کے لئے گرین سگنل ملنے کا انتظار کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 759کا انجن فیل ہو گیا
جس کے بعد عمرہ زائرین کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا جو گھنٹوں انتظار کی سولی پرلٹکے رہے ۔ علاوہ ازیں نجی ائیر لائنز کی چار پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو لاؤنج میں نہ بٹھایا گیا جس کے باعث بچے ، بزرگ اور خواتین عمرہ زائرین مرکزی ہال میں فرش پر بیٹھ کر روانگی کیلئے گرین سگنل ملنے کا انتظار کرتے رہے ۔