منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کے طیاروں پر نئے لوگو اور رنگ پر کام شروع، پہلا طیارہ کتنے روز میں تیار ہو گا؟

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)۔قومی فضائی ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا پہلا طیارہ ایئربس 320 نئے لوگو کے ساتھ آئندہ 2 سے 3 روز میں تیار ہوجائے گا جس کی دم پر مارخور اور اگلے حصے پر قومی پرچم نمایاں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ نئے ڈیزائن اور لوگو والا پی آئی اے کا طیارہ رواں ہفتے پروازیں شروع کردے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا منصوبہ زیر غور تھا جس کے حوالے سے بتایا جارہا تھا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے طیاروں کےڈیزائن میں تبدیلی کی منظوری

نہیں لی گئی ٗخود پی آئی اے میں بھی بعض افسران طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے کو مناسب خیال نہیں کررہے تھے۔پی آئی نے مختلف ادوار میں اپنے جہازوں پر مختلف رنگ و نگار استعمال کیے جو کافی مقبول ہوئے۔ 1960 کی دہائی میں جہاز کی دم پر اوپر نیچے ستاروں کی لائن اور درمیان میں انگریزی الفاظ PIA اور مرکزی حصے پر پاکستان انٹرنیشنل لکھا گیا تھا۔ 2010 میں پی آئی اے نے اپنے جہازوں پر بڑے سائز میں قومی پرچم متعارف کرایا، اس کے ساتھ ساتھ جہاز پر بڑے بڑے سبز الفاظ میں PIA لکھا ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…