جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

بچوں اور والدین کے لیے خوشخبری، موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن رانا مشہو د خاں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 17مئی سے ہوجائیگا اور دوبارہ سکول 10اگست کو کھلیں گے، پچھلے دو سالوں سے صوبہ بھر میں یکم جون سے چھٹیوں کا آغاز کیا جا تا تھا تاہم رمضان المبارک کی آمد اور گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ اس مرتبہ 17مئی جو کہ ممکنہ طور پر پہلے روز ے کی بھی تاریخ ہوگی اسلئے چھٹیوں کا آغاز اسی تاریخ سے کررہے ہیں

تاکہ بچوں کے ساتھ والدین بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے فیض یاب ہوسکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج کی تاریخ میں ہی اسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کررے ہیں مزید یہ کہ صوبہ بھر میں کوئی بھی سکول موسم گرما کی چھٹیوں کی اکٹھی فیس نہیں لیگا تاکہ والدین پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے اور اگر ایسی کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سمر کیمپ کے حوالے سے کوئی بھی سکول اضافی فیس لینے کا مجاز نہیں ہوگا اور اس کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکیشن جا ری کیا جا رہا ہے۔انہوں نے میڈیا نمائندگان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے توسط سے یہ بات تمام عوام تک مثبت طریقے سے پہنچانا چاہتے ہیں اور خادم پنجاب کے وژن کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ اسکولوں وغیرہ میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ،اسلئے ان اداروں میں امتحانات ختم ہوتے ہی تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔بعد ازاں میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ وغیرہ کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر لگی پابندی اٹھالی گئی ہے اور اب 31مئی تک ایجوکیٹرز کو ریلیف دینے کیلئے ٹرانسفرز وغیرہ کا عمل اپنے طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کردیا جائیگا

۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پنجاب حکومت تمام اہم امور پہلے سے ہی نصاب میں شامل کر چکی ہے اور کتابچے بھی جاری ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک اور جواب میں کہا کہ 2018کا سال شہباز شریف کاا لیکشن جیت کر وزیراعظم بننے کا سال ہے کیونکہ عوام جان چکی ہے کہ پاکستان کو اندھیروں سے روشن مستقبل کی طرف لیجانیوالا لیڈر صرف شہبا ز شریف ہی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…