جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

والد کی کوئی نیکی انکے کام آگئی جو انکی جان بچ گئی ،ڈسچارج کرنے یا مزید ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کب ہوگا؟احسن اقبال کے بیٹے نے بتادیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ،یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے کہا ہے کہ پورا ملک والد کی صحت یابی کی دعا کررہا ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، پاکستان کی خدمت ان کا مشن ہے ، دیانتداری سے دن رات اس ملک کی خدمت کی ہے ، ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر تمام سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال

نے سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں لیکن میڈیکل بورڈ کی اجازت کے بغیر ملاقات پر پابندی برقرار ہے جبکہ ہفتہ کے روز میڈیکل بورڈ کی میٹنگ میں انہیں ڈسچارج کرنے یا مزید ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ ہوگا احمد اقبال نے کہا کہ مشکل وقت اظہار یکجہتی کرنے پر تمام سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کے شکر گزار ہیں والد کی کوئی نیکی ان کے کام آگئی جو ان کی جان بچ گئی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…