منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تبدیلی کی دعویدار خیبر پختونخواحکومت کی تعلیمی میدان میں کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ،جانتے ہیں کتنے بچے کبھی سکول ہی نہیں گئے؟

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں اور اس طرح صوبے کا ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول سروے رپورٹ 18۔2017 جاری کردی جس میں 43 لاکھ 23 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں

جس کے تحت ان کی تعداد 18 لاکھ بنتی ہے اور اس طرح صوبے کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں اسکول جانے کے عمر کے بچوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار ہے جن میں 60 لاکھ 17 ہزار بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسکول سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار لڑکیاں اور 6 لاکھ 12 ہزار لڑکے شامل ہیں ٗ 11 لاکھ 52 ہزار بچے کبھی اسکول ہی نہیں گئے اور 6 لاکھ 48 ہزار بچے ایسے ہیں جو اسکول چھوڑ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 14 سال کی عمر میں زیادہ تر لڑکے اسکول چھوڑ دیتے ہیں ٗ اس طرح اس عمر میں اسکول چھوڑنے والے لڑکوں کی تعداد لڑکیوں سے زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ تعلیم میں عدم دلچسپی، غربت، گھروں سے اسکول کی دوری اور روزگار کا حصول ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 5 سے 17 سال تک کے بچے اسکول سے باہر ہیں، غربت کے باعث ایک تہائی بچوں نے کبھی اسکول کا رخ ہی نہیں کیا ٗ ایک تہائی بچے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث داخل نہیں ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر طالبات نے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑی۔محکمہ تعلیم کے مطابق رپورٹ کی تیاری پر 22 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی، سروے سے بچوں کو اسکولوں میں لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں مزید 9 ہزار سے زائد اسکولز تعمیر کرنے ہوں گے اور نئے اسکولوں کیلئے444 ارب روپے درکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…