لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کر تے ہوئے گزشتہ 5سال کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید یاور علی نے شہری کی کالے ہرن کے غیر قانونی شکارکی درخواست پرسماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کالے ہرن کے شکارپرپابندی لگادی، سماعت کے دوران
چیف جسٹس نے خلاف ورزی کرنے والوں کا گزشتہ 5 سال کاریکارڈطلب کرلیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بتائیں اب تک کتنے لوگوں کوسزاہوئی ہے۔واضح رہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کالاہرن نایاب جانور ہے جس کاشکارکیاجارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے، ہمارے ہمسائے ملک بھارت میں کالے ہرن کے شکارپربھارتی اداکار سلمان خان کو 5سال سزاہوئی ہے۔