پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان ، شہباز شریف اور مریم نواز، مقبولیت میں سب سے آگے کون؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعہ خبر ہو یا کوئی پیغام آناً فاناً لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی سیاستدانوں نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔ ایک موقر انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹرپر فالوورز کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

34 دنوں میں عمران خان کے فالوورز میں ایک لاکھ 73 ہزار 9 سو کا اضافہ ہوا ہے، ان میں نوے ہزار ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر نظر آتے ہیں، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف ایک لاکھ 5 ہزار 173 فالوورز بنانے میں کامیاب رہے اور ان میں 61 ہزار ایسے ہیں جنہوں نے ٹوئٹر پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز تیسرے نمبر پر ہیں ان کے فالوورز کی تعداد میں 95 ہزار 354 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ان میں نئے اکاؤنٹس بنانے والوں کی تعداد 59 ہزار 8 سو ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین چوتھے نمبر پر ہیں ان کے فالورز میں 82 ہزار 7 سو 11 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ان رہنماؤں میں فواد چودھری، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور متعدد معروف شخصیات شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن بختاور کے فالوورز میں اضافے کی شرح کم رہی، ان دونوں کو 50 ہزار سے کم نئے فالوورز ملے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹرپر فالوورز کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…