اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے معاہدے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمر ان خان ٗ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سے میر بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ نے دستخط کئے۔سیاسی رہنماوں کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کو یادداشت کا نام دیا گیا ہے اور معاہدے میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے محاذ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ٗ
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ یادداشت کے تحت دونوں جماعتوں میں بہتر گورننس اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے اراکین پی ٹی آئی کے پرچم تلے نئے صوبے کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے کی صورت میں تحریک انصاف پہلے سو دن کے اندر صوبے کے قیام کے لئے عملی اقدامات کرے گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرے گا جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے جنوبی پنجاب اتحاد کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔معاہدے کے نکات کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کاچیئرمین اورسکریٹری بھی بنایاجائے گا۔پاکستان تحریک انصاف میں جنوبی پنجاب محاذ کے شامل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ میں 5 ایم این اے اور 15پنجاب اسمبلی کے ارکان شامل ہیں، تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں این اے 194 رحیم یار خان 3سے منتخب ہونے والے مخدوم خسرو بختیار،این اے 190بہاولنگر3سے منتخب ہونے والے طاہر بشیر چیمہ، این اے 169وہاڑی 3سے منتخب ہونے والے طاہر اقبال چوہدری، این اے 153 ملتان6سے منتخب ہونے والے رانا محمد قاسم نون، این اے 179مظفر گڑھ 4سے منتخب ہونے والے مخدوم زادہ باسط بخاری شامل ہیں
جبکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں پی پی 249راجن پور سے منتخب ہونے والوں میں سردار نصراللہ خان دریشک، پی پی 222بہاولپور سے منتخب ہونے والے سمیع اللہ چوہدری ،پی پی 202نوشہروفیروز سے منتخب ہونے والے اصغر علی شاہ، پی پی 267بہاولپور ون سے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی، پی پی 255مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے میاں علمدار عباس قریشی، پی پی 252مظفر گڑھ ٹو سے منتخب ہونے والے محمد ذیشان گورمانی ،پی پی 253مظفر گڑھ تھری سے غلام مرتضیٰ رحیم کھر،
پی پی 259مظفر گڑھ فور سے منتخب ہونے والے سردار خان محمد جتوئی، پی پی 218خانیوال سیون سے منتخب ہونے والے محمد جمیل شاہ، پی پی 219خانیوال آٹھ سے منتخب ہونے والے کرم داد واہلہ، پی پی 264لیہ تھری سے منتخب ہونے والے سردار قیصر عباس خان مگسی، پی پی 243ڈیرہ غازی خان فور سے منتخب ہونے والے سردار محمد خان لغاری، پی پی 202ڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والے مقصود احمد خان لغاری، پی پی 241ڈیرہ غازی خان ٹو سے منتخب ہونے والے سردار فتح محمد خان بزدار اور پی پی 245سے منتخب ہونے والے چوہدری محمد عالم گجر شامل ہیں۔