راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہماری نوجوان نسل ہی ہماری
اصل دفاعی صلاحیت ہے۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔