جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

صرف لاہور میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران کتنے ارب کی بجلی چوری ہوئی؟ افسوسناک انکشافات،وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کو خط ارسال کر دیاگیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)صرف لاہور میں گزشتہ 9 ماہ کے دورانکتنے ارب کی بجلی چوری کر لی گئی؟ حیرت انگیز انکشاف،وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کر دیاگیا،تفصیلات کے مطابق لیسکو میں نو ماہ کے دوران6 ارب65کروڑ روپے کی بجلی سسٹم سے چوری کر لی گئی، صرف لاہور میں تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی غائب ہوئی، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے پولیس کی

مدد لینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں نو ماہ کے دوران 6 ارب 65 کروڑ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے ناردرن سرکل میں ایک ارب 19 کروڑکی بجلی چوری ہوئی، اسی طرح سنٹرل سرکل میں 90کروڑ، ایسٹرن سرکل میں59کروڑ جبکہ سدرن سرکل میں 60کروڑ روپے کی بجلی چوری کر لی گئی، اس طرح شہر میں مجموعی طور پر تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی، کمپنی کے اوکاڑہ سرکل میں 46 کروڑ،قصورسرکل 2ارب 57کروڑ اورشیخوپورہ سرکل میں 31کروڑکی بجلی چوری ہوئی بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ اربوں روپے کے خسارے کا ازالہ ہو سکے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…