ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اب پاکستانی شہری 1000سی سی سے زائد کی گاڑی کی خریداری اور 10 مرلے سے زائد کارہائشی پلاٹ نہیں خرید سکیں گے جب تک وہ یہ کام نہ کرلیں،حکومت نے تجویز منظور کرلی،بینک سے ایک لاکھ کی ٹرانزکشن پر بھی بڑا ٹیکس عائد

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نےموبائل فون پر لیوی ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے حکومت کی جانب سے موبائل فون پر لیوی ٹیکس لگانے کی اور پاکستانی کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بیرون ممالک میں رقم کے استعمال پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز کو مستردکر دیا ۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 1000سی سی سے زیادہ کی گاڑی کی خریداری،

10 مرلے سے زیادہ کارہائشی پلاٹ خریدنے اورکمرشل جائیداد کی خریداری کیلئے ٹیکس فائلرز کی شرط لازمی قراردینے کی تجویز منظور کرلی،بینکوں سے 24 گھنٹے میں 50ہزار روپے کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی بجائے ایک لاکھ کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکس کی موجودہ شرح 29فیصد ہے جسے مرحلہ وار کم کر تے ہوئے 2023تک25فیصد کر دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…