لاہور (نیوزڈیسک) قومی ائیر لائنز پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف سیہان کی جانب سے سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں ان بے ضابطگیوں کا انکشاف وفاقی حکومت کے شعبہ کمرشل آڈٹ کی جانب سے جاری کی گئی آڈٹ رپورٹ میں کیاگیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی خلاف ضابطہ عمل میں آئی مشرف سیہان دوسو دس دن کی ملازمت میں صرف ایک سو بارہ دن اپنے دفتر آئے آڈٹ رپورٹ میں یہ
بھی بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف سیہان کو ایک سال میں پنتیس ٹکٹ حاصل کرنے کی اجازت تھی لیکن انہوں نے ستاسٹھ ٹکٹ حاصل کئے جو انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو فراہم کئے اور انہیں فائدہ پہنچایا آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرف سیہان کی دستاویزات پر تاریخ پیدائش میں تضاد پایا گیا ہے انہوں نے اٹھاونے دن کی چھٹیاں کیں اور اپنے دیگر رشتہ داروں کو خصوصی مراعات سے نوازا ۔