منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

اہم سیاسی جماعت کے سربراہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،نام سامنے آگئے

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

کراچی(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی اور اس سلسلے میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس سرفراز مرچنٹ کیدرخواست پر درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے اس سلسلے میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماؤں کونوٹس بھی

بھیجے تھے۔ جن رہنماؤں کو نوٹس بھیجے گئے تھے ان میں فاروق ستار،، ارشد وہرہ، رؤف صدیقی ،سہیل منصوراور ریحان منصور شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان رہنماوں کی جانب سے ایف آئی اے کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا یہی وجہ ہے کہ ایف آئی اے کو کوئی جواب نہ دیے جانے کے باعث اب ایم کیو ایم اور پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے ان رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو اس سلسلے میں کسی بھی وقت گرفتار کیاجاسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…