اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

سیکورٹی فورسز نے کراچی میں فروخت ہونیوالی 15سالہ لڑکی کو قلعہ عبداللہ سے بازیاب کرالیا ،لڑکی کو فروخت کرنیوالے کون نکلے؟ شرمناک انکشافات

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ عبداللہ ( آئی این پی )کراچی کےعلاقے بنارس میں مبینہ طورپر 65سالہ شخص پر فروخت کی جانیوالی 15سالہ لڑکی کو قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلاباغ سے سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بازیاب کرالیاگیاہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چمن حسین احمد کے مطابق بازیاب کی جانے والی لڑکی بی بی حسینہ نے بتایاہے کہ انہیں کراچی کے علاقے بنارس میں سنگدل باپ اور بڑے بھائی نے 10لاکھ روپے کے عوض 65سالہ شخص پر فروخت کیا اور والدہ کی غیر موجودگی میں اسے 65سالہ شخص کےحوالے کردیاگیاجس کے بعد

اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ منتقل کیاگیاہے تاہم ضلعیانتظامیہ کی ہدایت پر لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیلاباغ کے پہلاڑی علاقے سے دوشیزہ کو برآمدکرلیاہے بلکہ انہیں لانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپہ مار کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ بازیاب ہونے والی بچی کو ہرصورت انصاف کی فراہمی کوممکن بنایاجائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسینہ بی بی کاکہناتھاکہ انہیں فروخت کرنے والے سنگدل باپ اور بھائی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں اور انہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…