جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کاواقعہ،امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والا سیکیورٹی افسر گرفتار،حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گزشتہ ماہ امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ میں ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور کو انکوائری کے بعد اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو موقع سے بھگانے والے دیگر سیکیورٹی عملے کی بھی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے

امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور اقبال کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…