ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

احسن اقبال پر حملہ ٗملزم کی تفتیشی ویڈیو لیک ہوگئی،حیرت انگیز انکشافات،ترجمان پنجاب حکومت کا شدید ردعمل،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر پر حملہ کوئی معمولی بات نہیں اور جو گولی انہیں لگی وہ جان لیو بھی ہوسکتی تھی۔انہوں نے احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص عابد حسین کی دورانِ تفتیش بنائی جانے والی ویڈیو کو لیک کرنے پر بھی سوالیہ نشان اٹھایا

اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ آیا کیسے یہ ویڈیو پبلک ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور جو کوئی بھی ہے مگر اس طرح تفتیش کی ویڈیو کا وائرل ہونا ہمارے لیے شرم کی بات ہے اور یقیناًبہت بڑی غفلت ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت کو فوری طور پر ایپکس کمیٹی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ایک آل پارٹیز کانفرنس کروانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات اب بہت قریب ہیں اور سب جماعتوں کے رہنماؤں کو اس طرح کی پبلک میٹنگز میں جانا ہے لہذا یہ وہ اقدامات ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔اس سوال پر کہ ایک جانب نواز شریف خلائی مخلوق سے خوفزدہ ہیں تو دوسری جانب ایسے واقعات ہورہے ہیں تو کیا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا؟ تو ملک احمد خان نے کہاکہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرسکتے کیونکہ جو حال ہی میں بیانات سامنے آئے ہیں ان سے متعلق ان کے پاس کوئی ٹھوس وضاحت موجود نہیں، تاہم اس وقت ہر ایک کو عقلمندی کے ساتھ کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان واقعات کو نظر انداز نہیں کرنا کیونکہ ہمارے پاس 2013 کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) جیسی جماعت کی ایک مثال موجود ہے جیسے جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…