جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم، مسلم لیگ ن کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، اتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے؟ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نئی تاریخ رقم، مسلم لیگ ن کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، اتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوجائی گے؟ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے والے اور آزاد اراکین اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان (آج) بدھ کے روز متوقع ہے ۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ

کئی روز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کررہی تھی۔تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات آج ( بدھ ) اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار اور دیگر رہنماؤں سے کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جن میں پی ٹی آئی کے 29 اپریل کے جلسے کے بعد تیزی آئی تھی۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے درخواست کی تھی کہ اکٹھے ہوکر صوبے کے لیے کوشاں ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ آج ( بدھ ) ایک تاریخی دن ہے جس میں جنوبی پنجاب کے نئے روشن مستقبل کا اعلان ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والے تحریک انصاف میں ضم ہوں گے، عمران خان آج ( بدھ ) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کے پاس جائیں گے جہاں پریس کانفرنس ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم مل کر الیکشن لڑیں گے جو (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا ہے، (ن) لیگ کا وجود جنوبی پنجاب میں بہت کم رہ گیا ہے اور پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔یہ ہماری پارٹی کے لیڈنگ ممبران ہوں گے، پارٹی کو ان کی ضرورت ہے اور ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت کل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان ہوگا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…