جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اسحاق ڈار میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی،کن سنگین ترین بیماریوں میں مبتلا ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ کو ان کے سینیٹر منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست پر (منگل )8 مئی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے جو اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود ہیں اور جنہیں احتساب عدالت کرپشن ریفرنس میں مفرور قرار دے چکی ہے۔پیرکو اسحٰق ڈار کے وکیل نے سپریم کورٹ میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جو لندن نیوروسرجری پارٹنرشپ کی جانب سے جاری کی گئی اور جس پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے

کہ سینیٹر اسحٰق ڈار دل اور گردن کے مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور آزمائشی بنیادوں پر ان کی فزیو تھراپی کی جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسحق ڈار دل اور گردن کے مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں ٗدل کے عارضے کے باعث انہیں ماضی میں بھی ہنگامی طور پر اسٹنٹ امپلانٹ کے عمل سے گزرنا پڑا تھا۔رپورٹ میں جس پر کنسلٹنٹ نیوروسرجن رِچرڈ گولَن کے دستخط موجود ہیں، کہا گیا کہ اسحق ڈار کو بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد ایم آئی آررپورٹ میں ان کی گردن کے مہروں میں سوزش سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق اسحق ڈار کی طبی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں اور آزمائشی بنیادوں پر ان کی فزیو تھراپی کی جاری ہے، ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کرانے کی تجویز دی ہے اور اگر سابق وزیر خزانہ کی طبعیت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے۔میڈیکل رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسحق ڈار کو سفر کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران وکیل دفاع سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ لندن میں ڈاکٹروں نے اسحق ڈار کو چھ ہفتے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم ان کے موکل دوسرے ڈاکٹر سے بھی رائے لیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے وکیل سے کہا تھا کہ وہ اپنے موکل سے کہیں کہ وہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے

8 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، چاہے انہیں ایمبولنس میں ہی عدالت میں کیوں نہ آنا پڑے۔اسحق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا ٗان کی اہلیت سے متعلق کیس پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا، جس میں ان کا موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔یاد رہے اسحٰق ڈار کو گزشتہ برس احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر مفرور قرار دیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…