ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد سے لاہور تک سڑک کے ذریعے میں نے خود سفر کیا اور پھر اب میں پاکستان خصوصاً پنجاب کے بارے میں کیا سوچتاہوں؟کورین سفیر نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں کوریا کے سفیر کاک سن کیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک کوریا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کوریا کے سفیر نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کیلئے غیرمعمولی انداز میں کام کیا ہے اور میں کوریا کی حکومت اور عوام کی جانب سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

اور مبارکباد دیتا ہوں۔کورین سفیر نے کہا کہ آپ کے دور میں کئی اہم منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔میرا اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر انتہائی شاندار رہا اور میں نے ترقی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ آپ کے صوبے کی ترقی کی ہر جگہ مثال دی جاتی ہے۔ کورین سفیر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر پر اپنی مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر کورین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں۔ کوریا نے اپنی قیادت کے وژن کے تحت قلیل عرصے میں تیزی سے ترقی کی ہے اور کوریا کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا کی کئی کمپنیاں پنجاب میں کام کر رہی ہیں۔پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ کوریا کے سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ چاہتا ہوں کیونکہ ایڈ معاشرے کی ترقی میں ایڈز کی حیثیت رکھتی ہے اور ایڈ لینے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں۔ملک کو آگے لے جانے کیلئے ٹریڈ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا کے ساتھ معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینا چاہتے ہیں

اور ہم مختلف شعبوں میں کوریا کی تکنیکی معاونت سے فائدہ اٹھانے خواہشمند ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ کشمیر میں تمام حدیں پار کر لی ہیں، عالمی برادری کو ظلم اور بربریت پر بیدار ہونا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کورین سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین، رانا مشہود احمد، سینیٹر سلیم ضیاء، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…