ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے اہم شہر میں سنگدلی کی انتہا کر دی گئی، جائیداد میں حصہ کیوں مانگتی ہو؟ بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں اور پھر۔۔۔! شرمناک واقعہ

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں خانیوال کے علاقے میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے اپنی بہن کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے مخدوم کے چک نمبر 1 اے ایچ کی رہائشی اختری بیگم نے اپنے بھائیوں شبیر اور یاسین سے وراثت میں حصہ مانگا،

بہن کو حصہ دینے سے بھائیوں نے انکار کر دیا تھا۔ بعد میں ان کی بہن اختری بیگم نے وراثت میں حصہ لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تو دونوں بھائیوں نے اختری بیگم کو جب وہ گندم کے کھیتوں میں فصل کاٹ رہی تھی انہوں نے کلہاڑوں کے وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔ واقعے کے بعد دونوں ملزم بھائی موقع سے فرار ہو گئے اور اپنی بہن اختری بیگم کو کھیتوں میں بے یارو مددگار ہی چھوڑ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زخمی اختری بیگم کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا جہاں اختری بیگم کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تھانہ مخدوم پور پولیس نے خاتون اختری بیگم کی ٹانگیں کاٹنے پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا لیکن اب تک ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے ہیں۔  پنجاب میں خانیوال کے علاقے میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے اپنی بہن کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں،  نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے مخدوم کے چک نمبر 1 اے ایچ کی رہائشی اختری بیگم نے اپنے بھائیوں شبیر اور یاسین سے وراثت میں حصہ مانگا، بہن کو حصہ دینے سے بھائیوں نے انکار کر دیا تھا۔  دونوں بھائیوں نے اختری بیگم کو کلہاڑوں کے وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…