ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے زیرصدارت اہم ترین اجلاس،شاہد خاقان،شہبازشریف سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت،اہم ترین فیصلے کرلئے گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا ملک کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔جس میں مجموعی صورتحال، نیب کے کردار ، حلقہ بندیوں،نگران سیٹ ا پ ،عام انتخابات اور آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے جانے والے بجٹ سمیت پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ، خواجہ محمد آصف ،حمزہ شہباز ،سینیٹر پرویز رشید، وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان،وزیر اعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل، سابق وزیر قانون زاہد حامداور آصف کرمانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا اور ا س دوران نہ صرف تمام رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا بلکہ اپنی تجاویز دیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے نگران سیٹ اپ کے قیام کے سلسلہ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے ہونے والے رابطوں بارے بھی گفتگو ہوئی اور اتفاق کیا گیا کہ ایسی غیر جانبدار شخصیت کا چناؤ کیا جانا چاہیے جو شفاف انتخابات کرانے کا اہل اور اس کا کسی کی بھی جانب جھکاؤ نہ ہو۔ اجلاس میں اس یقین کا بھی اظہار کیا گیا کہ جمہوری قوتیں اپنے کردار کو بروئے کار لا کر نگران وزیراعظم کے چناؤ پر اتفاق کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کے کردار پر بھی کھل کر گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نا مساعد حالات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا ۔ہم اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں

اور انشا اللہ آئند ہ عام انتخابات میں عوام اپنا وزن مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گے ۔قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا جاتی امراء رائے ونڈ آمد پرمسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے استقبال کیا اور بعد ازاں دونوں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد کو اپنے حالیہ دورہ کابل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…