پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد :یکساں نظام اذان و نماز رائج کرنے کیلئے مسودہ تیار

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں یکساں اذان اور نماز کے نظام کو رائج کرنے کے لیے مسودہ تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طور پر اس معاملے پر اذان اور نماز کے اوقات کار کے عنوان سے یکساں اذان و صلوٰۃ بل 2018ء کا مسودہ تیار کیا۔ذرائع کے مطابق یہ بل بین المسالک ہم آہنگی کی غرض سے مرتب کیا جارہا ہے اور ابتدائی طور پر اس نظام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نافذ کیا جائے گا جبکہ اس پر عمل نہ کرنے والوں کو سزائیں دینے کی بھی تجویز بل میں شامل کی گئی ہے۔

اس بارے ذرائع نے بتایا میں وزارت مذہبی امور نظام اذان اور نماز کی باقاعدہ نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کرے گی جو وزیر مذہبی امور، سیکریٹری مذہبی امور کی کنوینئر شپ میں کام کرے گی، ساتھ ہی اس میں میئر اور چیف سیکریٹری اسلام آباد بھی شامل ہوں گے۔ذرائع ے مطابق کمیٹی 2 سال کی مدت کے لیے قائم کی جائے گی اور ہر 2 سال بعد نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ یکساں نظام اذان و نماز کے کیلنڈر ہر مسجد و امام بارگاہ میں لازماً آویزاں کیے جائیں گے اور جو خطیب یا پیش امام اور مؤذن حکومتی شیڈول کی خلاف ورزی کریگا اسے 6 ماہ قید اور 5 ہزار جرمانہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق یکساں نظام اذان اور نماز کے بارے میں ڈرافٹ بل میں خطبہ جمعہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے اور وفاقی دارالحکومت کے بعد اس یکساں نظام کو ملک بھر میں لاگو کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…