بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تھر:غذائی قلت کے باعث مزید 6 بچے جاں بحق

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر (این این آئی)سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم ازکم 6 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع تھرپارکر کے مختلف ہسپتالوں میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ متاثرہ بچوں کو مٹھی سول ہسپتال اور علاقے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں وہ جاں بر نہ ہوسکے جس کے بعد غذائی قلت اور وائرل انفیکشن کے نتیجے میں رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ تھر میں رواں سال اب تک 155 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔متاثرہ بچوں کے والدین نے سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے کیلئے ضروری ادویات سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔والدین نے ان کی گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات پہنچانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انھیں اپنے بچوں کے علاج کیلئے اپنے علاقے سے میلوں دور مٹھی میں جانا پڑتا ہے۔ضلع تھرپارکر میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے موقف جاننے کے لیے ضلعی محکمہ صحت کے افسران اور سول ہسپتال مٹھی کے سول سرجن سے متعدد بار رابطے کی کوشش کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…