اسلام آباد (نیوزڈیسک)چوہدری نثار سے نوازشریف کے اختلافات کامعاملہ سنگین صورت اختیارکرگیا،دورہ برطانیہ سے واپسی پر شہبازشریف ہنگامی طورپر کیا کرنیوالے ہیں؟خبر رساں ادارے کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے’’آئی این پی‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف برطانیہ کے نجی دورے سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے
الگ الگ اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور چوہدری نثار علی خان کے اختلافات ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پارٹی قیادت سے اختلافات ختم کرانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف آئندہ ہفتے اہم رابطے کریں گے، لندن سے وطن واپسی کے بعد وہ پہلے نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں پارٹی امور آئندہ الیکشن اور چوہدری نثار کے معاملے پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اس کے بعد چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہو گی جس میں سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنے امور پر بات چیت کی جائے گی۔